زیادہ چینی کھانے سے موٹاپا بڑھنے کی بات تو عام طور پر سبھی جانتے ہیں لیکن حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ چینی کی زیادہ مقدار دماغی خلیوں کو ختم کرکے یادداشت کو بھی بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلس یونیورسٹی کے محققین
کے ذریعہ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ چینی کی زیادہ مقداردماغ کو متاثر کرتی ہے اور تناؤ بڑھاتی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ 50گرام یا 12چمچے سے زیادہ چینی دماغی خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس کے کام کو متاثر کرتی ہے جس سے آگے چل کر یادداشت میں بھی کمی آنے کا خطرہ ہے